مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر) ضلع مظفرگڑھ کے 2قومی حلقوں این اے 177,178 پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جمشیددستی کو ٹکٹ دینے کے لئے سنجیدہ جبکہ ضلعی قیادت کی شدید مخالفت، پی ٹی آئی کورننگ باڈی اجلاس میں سابق ضلعی صدر تحریک انصاف کی جانب سے جمشیددستی کی عمران خان کے متعلق ماضی کی سخت تنقید پر مبنی تقاریراور ان کے بیانات کو بطورثبوت پیش کیاگیا، اس پر پارٹی کی قیادت و چیئرمین نے کہا کہ آپ میں سے کون ان نشستوں پر الیکشن لڑ کر سیٹیں نکال سکتے ہیں؟کوئی ایسا امیدوار سامنے لائیں جو سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہوایک ہفتہ کا ٹائم دیں مضبوط امیدوار لائیں گے ضلعی قیادت نے وقت مانگ لیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ یا سپورٹ حاصل کرنے کیلئے فی الوقت جمشید احمد دستی مضبوط ترین امیدوارہیں۔

این اے177،178،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جمشیددستی کوٹکٹ دینے کی حامی،ضلعی رہنمامخالف
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں