این اے193،ضمنی الیکشن آج،انتظامات مکمل،انتخابات ملتوی کی درخواست مسترد - Baithak News

این اے193،ضمنی الیکشن آج،انتظامات مکمل،انتخابات ملتوی کی درخواست مسترد

ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،کوٹلہ نصیر (کرائم رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)راجن پور قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے تفصیلات کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری سے 58 ریزروز سمیت 2200 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے سخت سکیورٹی انتظامات، حساس پولنگ اسٹیشنز پر کڑی نگرانی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور پولنگ میٹریل کو سخت سکیورٹی حصار میں اسٹیشنز تک پہنچانے کا حکم دیا اور کہا پولیس غیر جانبدار اور سکیورٹی کیلئے متحرک ہے شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے پولیس پر عزم ہے۔مزید برآںسکیورٹی اور پولنگ کی مانیٹرنگ کیلئے اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر نگرانی جنوبی پنجاب پولیس دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا لمحہ بہ لمحہ معلومات کا تبادلہ اور حالات سے متعلق اعلیٰ افسران کو آگاہی دی جائے گی۔قومی اسمبلی حلقہ این اے193 راجن پور-I ضمنی انتخابات 26فروری 2023 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی 26 فروری کو منعقد ہونیوالا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے مذکورہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست سکیورٹی خدشات کی بنا پر کی تھی۔ سیکورٹی خدشات کا اظہار کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذریعہ خط پنجاب حکومت سے کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں ، الیکشن مقررہ دن پر ہی ہوگا۔ پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کیلئےرینجرز کے 200 جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ، پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے حکام انتخابی عمل کے دوران موجود رہیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے ضلع راجنپور کے حلقہ این اے 193 ون جامپور میں پر امن اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کےلئے ہر ممکن اقدامات کرالئے ہیں۔ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے سانحات اور راجنپور ٹرائی بارڈر ایریا اور کچہ کے علاقہ کی حساسیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ممکن سکیورٹی کے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجنپور کی طرف سے سیکورٹی خدشات کی رپورٹ مسترد کردی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر جامپور میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کےلئے ہر ممکن انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور ڈی آر او سے قریبی رابطہ میں ہے۔کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئیں ہیں۔حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور شہری پر امن اور شفاف انعقاد کےلئے انتظامیہ اور الیکشن عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں