جام پور (بیٹھک رپورٹ)ضمنی الیکشن حلقہ این اے 193کی عوام نے امیدوار وں کو چکرا کے رکھ دیا۔ سبھی پارٹیوں کے امیدوار وں کو حمایت کی دعا کی پالیسی اختیار کر لی ۔امیدواروں نے سر پکڑ لئے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفرلغاری کی وفات کے بعد خالی سیٹ حلقہ این اے 193 پر الیکشن کمیشن کے الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ الیکشن 26فروری کو ہونگے۔ تاریخ قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی میں تیزی آچکی ہے۔ امیدواررات دن ووٹروں کے گھروں کے طوفانی دورے کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ میں کئی امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمار خان لغاری، پی ٹی آئی کے محسن لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر خان گورچانی سمیت دیگر کئی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہی ہوگا اور کانٹے کے مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔ادھر پی ٹی آئی کے امیدوار محسن لغاری کو الیکشن کمپین میں کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ عوام ان سے 4سالہ اقتدار میں رہنے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے پر سوال کرتے نظر آتے ہیں ۔مینا جعفر کے منشی قاسم لنگڑا نہ کی سیاست سے بھی کافی رہنما مینا جعفر سے اندرون خانہ بدگمان ہو رہے ہیں جس کا فائدہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو مل رہا ہے کیونکہ محسن لغاری کی ناقص کارکردگی سے نالاں لوگ سردار عمار خان لغاری کی حمایت میں مسلم لیگ ن میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں جس سے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سردار عمار خان لغاری کی اپوزیشن کافی مضبوط نظر آرہی ہے لیکن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی توقع ہے۔ ادھر حلقہ کی عوام نے بھی سیاستدانوں کو چکرا کے رکھ دیا ہے۔ تمام پارٹی کے امیدواروں کو حمایت کی یقین دہانی کرانے کی پالیسی اختیار کر لی جس سے امیدواروں نے سر پکڑ لئے ۔سردار محسن لغاری اور دریشک سردار نے پی ٹی آئی کے 4سالہ دور اقتدار میں اقتدار کے خوب مزے اڑائے لیکن حلقہ کے عوام کی 4سال خبر تک نہ لی۔ اب اچانک دریشک سردار اور محسن لغاری نے ضمنی الیکشن میں نمودار ہوکر عوام کو ایک بار پھر بیوقوف بنانے کیلئے لنگوٹ کس لئے ہیں لیکن یہ وقت بتائے گا کہ وہ عوام کو بیوقوف بنانے میں کامیاب ہو نگے یا اس بارعوام انہیں بیوقوف بنائیں گے لیکن ابھی نظر یہی آرہا ہے کہ عوام کے ارادوں میں کافی تبدیلی آچکی ہے۔ بیوقوف بنانے والوں سے حساب ہی لیں گے۔

این اے193:”سب کوبیٹے دینے کی تسلی“،ووٹرزنے امیدواروں کوگھماڈالا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں