ایوان تجارت وصنعت کے ممبران کو ای کامرس کی تربیت اور آگہی دینے کیلئے اقدامات زیرغور - Baithak News

ایوان تجارت وصنعت کے ممبران کو ای کامرس کی تربیت اور آگہی دینے کیلئے اقدامات زیرغور

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ای کامرس کے سلسلہ میں علی بابا اور ایمیزان بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ٹریڈ مور کے سی ای او جنید اشرف خان،محمد اویس اور حریم تیمور نے امیزان اور علی بابا کے بارے میں شرکاءکو بذریعہ ملٹی میڈیا آگاہی دی اور بتایاکہ ای کامرس میں علی بابا اور امیزان کی اہمیت ہے۔ ان پر اکاو¿نٹ بنا کر پراڈکٹ لسٹنگ کی جائے۔ انکی ممبر شپ کیلئے انکے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل ایوان تجارت و صنعت ملتان محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران ایوان ارننگ کیلئے ای کامرس کی طرف آئیں۔ ممبران کو ای کامرس کی تربیت دینے اور آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ کمپنیوں سے ایم او یو دستخط کریں گے تاکہ ہماری تیارکردہ مصنوعات کو عزت ملے اور خطیر زرمبادلہ ملک میں آئے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں