ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ کا اردل روم، 94اپیلوں پر سماعت - Baithak News

ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ کا اردل روم، 94اپیلوں پر سماعت

ملتان (وقائع نگار ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔جس میں 5انسپکٹر،24 سب انسپکٹرز ، آفس سپرنٹنڈنٹ سمیت 94 اپیلوں پر سماعت کی اور فیصلے سنائے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس مکمل طور فعال ہو چکا ہے اور عوام الناس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے مسائل بھی حل کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ تمام تر فیصلے میرٹ پر کئے ہیں۔ اب تک جنوبی پنجاب پولیس آفس میں کل 11 اردل روم کا انعقاد کیا گیا جس میں 250 انسپکٹر 407 سب انسپکٹر سمیت 1130 افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے فیصلے کئے گئے ہیں۔ پولیس میں احتساب کا مو¿ثر نظام موجود ہے جس کے تحت اختیارات سے تجاوز کرنےوالوں اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں غفلت کے مرتکب، کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں