بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور فواد عارف نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور رائے محمد رضا کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔ معزز ججز کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز ججز نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران اور مختلف بیرکس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث3 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ معزز ججزکے دورہ کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پورکا سنٹرل جیل کادورہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں