ایکسائز جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالا محکمہ بن چکا: رفاقت علی گیلانی - Baithak News

ایکسائز جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالا محکمہ بن چکا: رفاقت علی گیلانی

لیہ(بیٹھک رپورٹ)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس سید رفاقت علی گیلانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار کی کاوشوں سے محکمہ ایکسائز جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنےوالا محکمہ بن چکا ہے۔ عوام گھر بیٹھے ایکسائز پنجاب کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں ۔سرکاری محکموں میں روایتی انداز سے ہٹ کر جدت اور شفافیت لانا ہی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لیہ کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اعجاز خان موجود تھے۔انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دفتر میں آنےوالے سائلین کو سہولیات فراہم کی جائیں اور سرکاری واجبات کی وصولی مزید بہتر کریں۔فیلڈ میں عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے دفتر میں مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیااورآنےوالے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے افسران کے رویہ بارے استفسار کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ 2022 کی واجبات کی وصولی 84فی ہے جس سے ضلع ڈویژن بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔بعدازاں رفاقت علی گیلانی نے محکمہ ایکسائز کی نئی تعمیر ہونےوالی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا جس پر 2کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ میاں سجاد،ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی ودیگر موجو د تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں