ایک ہی روز میں 109بجلی چور پکڑے گئے، 24لاکھ جرمانہ عائد - Baithak News

ایک ہی روز میں 109بجلی چور پکڑے گئے، 24لاکھ جرمانہ عائد

ملتان (خبرنگار خصوصی)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 109صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ41ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ روپے جرمانہ عائد۔36بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ 24 فروری 2022ءکو ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو442500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل34 بجلی چوروں کو 515542وپے جرمانہ عائدکیاگیا اور14 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو17500روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 2صارفین کو 224375روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 15بجلی چوروں کو355498روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 11صارفین کو 168700 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 30بجلی چوروں کو489500روپے جرمانہ عائد اور20مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 7 بجلی چوروں کو190625روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں