ایک ہی مطالبہ نااہل خان استعفیٰ دیں، صفدر ہاشمی - Baithak News

ایک ہی مطالبہ نااہل خان استعفیٰ دیں، صفدر ہاشمی

ملتان:جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر آج ملتان کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ سے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے خطاب کیا اس موقع پر انجینئر عاطف عمران،حسان اخوانی،ڈاکٹر خالد رشید اور اسرار حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان اب عوام کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔اب ایک ہی مطالبہ ہے کہ نا اہل خان استعفیٰ دیں اورآئی ایم ایف کے نوکر بنیں، ملک مافیاز کے ہاتھ میں ہے مہنگائی کا طوفان ہے جو تھمنے کو نہیں آرہا۔سمری 8 روپے کی جاتی ہے نااہل خان 12 روپے قیمت میں اضافہ کرتا ہے عوام سے جینے کا حق چھیننے والوں کا اب بوریا بستر گول ہوگا۔آج اس حکومت کو مسلط کرنے والے خود پریشان ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیئے اب بدعائیں دے رہے ہیں خان صاحب کہتے تھے گھبرانا نہیں نوبت اس بات پر آگئی ہے کہ ان کے اقدامات کہہ رہے ہیں کہ پیٹرول بھروانا نہیں۔مظاہرین نے کچہری چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔اس موقع پر مظاہرین نے نااہل حکومت مردہ باد،عمران خان گھر جاو¿،پیٹرول مہنگا ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج مہنگائی بے روزگاری بدامنی اور بدحالی ہے۔ملک پر ڈاکو راج کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے غلاموں نے مسلسل قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پیڑول کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جبکہ پاکستان میں بیٹھے مافیاز پیڑول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے فیڈر کے ذریعے موٹرسائیکل کو پیٹرول پلایا مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگے پیٹرول کی وجہ سے آج نوبت یہ آچکی ہے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ اب موجودہ حکومت کا وقت مکمل ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی اس وقت قوم کے پاس واحد آخری آپشن ہے سب کو آزما لیا سب نے قوم کو بھوک افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں