ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو قرض دے گا - Baithak News

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو قرض دے گا

فنانشل پیکج سیلاب متاثرین کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو 150ملین یورو قرض دیں گے،فنانشل پیکج سیلاب متاثرین کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔
وزیراعظم نے رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں،ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹ رہا ہے یہ امداد اہم ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 150 ملین یورو کی مالی امداد سیلاب سے نجات کیلئے استعمال کی جائے گی،وزیراعظم نے تمام عالمی فورمز پر سیلاب زدگان کی حالت زار پر آواز اٹھائی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں