اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بچوں کی عمر سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کر دیا - Baithak News

اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بچوں کی عمر سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کر دیا

ملتان(وقائع نگار) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے بچوں کی عمر سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کر دیا، آئندہ 18 سال سے کم عمری کو بچے کی کیٹگری میں رکھا جائے۔ ایڈیشنل انویسٹی گیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفیسرز، ضلعی پولیس سربراہان سمیت دیگر کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے مختلف اضلاع کی پولیس پہلے 10 سے 14 سال کی عمر کو بچہ گردانتی تھی لیکن آئندہ متاثرہ، کریمنل یا کسی بھی کیس میں 18 سال سے کم عمر کو بچہ لکھا اور سمجھا جائے، ان احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں