اے ایس پی سرکل تونسہ کی کرائم میٹنگ،میرٹ پر کاروائی کی ہدایت - Baithak News

اے ایس پی سرکل تونسہ کی کرائم میٹنگ،میرٹ پر کاروائی کی ہدایت

تونسہ شریف(بیٹھک رپورٹ) اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان کی ایس ایچ او سرکل تونسہ سے کرائم میٹنگ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان نے سرکل تونسہ کے ایس ایچ او سے میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ 15کی کالز پر جلد ہی شہریوں کو فیڈبیک دینے اور میرٹ پر فوری قانونی کارروائی عمل لائے جانے کی ہدایت کی۔زیر التواء مقدمات کوجلد یکسو کرنے اورپینڈنگ درخواست پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور غریب لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ہر آنےوالے سائل کو تھانہ میں بیٹھنے کیلئے کرسی پیش کرنے کے ساتھ انکی فریاد کو سنتے ہوئے قانون کے مطابق ہر طرح سے ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں