اے کیٹیگری میںشامل1012سکولوںکی سکیورٹی ناقص ہونے کا انکشاف - Baithak News

اے کیٹیگری میںشامل1012سکولوںکی سکیورٹی ناقص ہونے کا انکشاف

ملتان (نمائندہ خصوصی )صوبے بھرکے اے کیٹیگری میںشامل1012سکولوںکی سکیورٹی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ تعلیم نے ملتان سمیت صوبے بھرکے سکولوںکو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا الرٹ جاری کردیا گیاہے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سی ای او اور ڈی اوز ذمہ دار ہونگے اس سلسلے میں جاری ہونیوالے مراسلے میں صوبے بھر کی سکولز انتظامیہ کو بتایاگیا ہے کہ ماہ جنوری می خفیہ ایجنسی کیجانب سے اے کٹیگری میں شامل 1012 کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا جس میں سکیورٹی کے لئے کیے جانیوالے اقدامات کو سکیورٹی کے لئے دئیے جانیوالے ایس او پیز کے مطابق نہ ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے مجاز اتھارٹی کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے متعلقہ رپورٹ میں دی گئی سفارشات کی روشنی میں فوری ضروری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیزکے مطابق ہر سطح پر انتہائی چوکسی اور سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور اسپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، سکولوں کو س سلسلے میں جو کارروائی کی گئی ہے کسی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سی ای او اور ڈی او ذمہ دار ہوگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں