بانی متحدہ کی بریت ، جیوری کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، کراؤن پراسیکیوشن - Baithak News

بانی متحدہ کی بریت ، جیوری کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، کراؤن پراسیکیوشن

ملتان( نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو دہشتگردی پر اکسانے کے دو الزامات سے بری کرنے کے فیصلے سے متعلق کراو¿ن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کے ترجمان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی ہے۔الطاف حسین کی جانب سے حریم شاہ کو دعائیں دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بانی متحدہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد کیا گیا تھا، یہ ایک پیچیدہ تفتیش تھی، فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے سے قبل کسی دوسرے کے دائرہ اختیار سے ثبوت حاصل کرنا اور ماہر گواہ کے شواہد کی جانچ شامل تھی۔ترجمان کے مطابق کسی شخص نے جرم کیا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ کرنا سی پی ایس کا نہیں جیوری کا کام ہے، کراؤن پراسیکیوشن سروس بانی متحدہ کی بریت کے حوالے سے جیوری کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔خیال رہے کہ بانی متحدہ کو تین ہفتوں کی سماعت کے بعد گزشتہ روز 12 رکنی جیوری نے بری کیا تھا، کراؤن پراسیکیوشن سروس بانی متحدہ پر دہشت گردی کے حوالے سے لگائے گئے دو الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ترجمان کراو¿ن پراسیکیوشن نے کہا کہ الطاف حسین کو چارج کرنے کا فیصلہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے کوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔کراو¿ن پراسیکیوشن سروس نے کیس پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ایک اندازے کے مطابق بانی متحدہ کے کیس پر کراؤن پراسیکیوشن کے 12 لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات آئے ہیں۔خیال رہے کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرر ازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 ( 2 ) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 میں پولیس نے دہشت گردی کے جرم کا مقدمہ قائم کیا تھا، بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں