بجلی، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں: وکلا - Baithak News

بجلی، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں: وکلا

ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے، وکلاءبرادری ان اضافوں کو یکسر مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ناجائز ٹیکس لگا کر انکا خون نچوڑنے کے درپے ہے جبکہ حکمران جماعت اپنے انتخابی منشور کے خلاف کام کر رہی ہے۔ وکلاءرہنماؤ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث شہریوں میں سخت اضطراب پایا جارہا ہے اور موسم گرما میں عوام بجلی کے بل ادا نہیں کر سکے گی، حکومت عوام پر رحم کرے اور بجلی کے بلوں پر غریب آدمی کےلئے سبسڈی بحال کی جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں