بجلی چوری کی روک تھام کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں: عمران سہرانی - Baithak News

بجلی چوری کی روک تھام کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں: عمران سہرانی

خان گڑھ ( بیٹھک رپورٹ) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویڑن خان گڑھ عمران سہرانی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، قومی مجرموں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، سب ڈویڑن خان گڑھ میں ریکوری ہدف پورا کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ لائن لاسز میں کمی کے لیے کوشاں ہیں، سرکل بھر میں کارکردگی، ریکوری اور لائن لاسز کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کرنا ٹارگٹ ہے۔ تمام عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ان کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، صارفین بلاجھجک ان سے مل سکتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں