برطانیہ میں 2040 تک کینسر کی تشخیص میں ایک تہائی اضافہ ہو جائے گا - Baithak News

برطانیہ میں 2040 تک کینسر کی تشخیص میں ایک تہائی اضافہ ہو جائے گا

ملتان (بیٹھک سپیشل) ایک چیرٹی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں 2040 تک کینسر کی تشخیص میں ایک تہائی اضافہ ہو جائے گا، جس سے ہر سال نئے کیسز کی تعداد پہلی بار پانچ لاکھ سے زیادہ ہو جائے گی۔کینسر ریسرچ یوکے کا اندازہ ہے کہ اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو برطانیہ میں کینسر کے کیسز سالانہ 384000 سے بڑھ کر 2040 میں 506000 ہو جائیں گے۔اگرچہ زندہ رہنے کی شرح میں بہتری آئی ہے اس کے باوجود برطانیہ یورپ کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے اسی لئے اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد ایک چوتھائی اضافے کے ساتھ 167000 سے بڑھ کر 208000 تک ہو جائے گی۔ادارے نے خبردار کیا کہ مجموعی طور پر، 2023 اور 2040 کے درمیان برطانیہ میں کینسر کے 84 لاکھ نئے کیسز اور 35 ملین اموات ہو سکتی ہیں۔کینسر ریسرچ یوکے کے چیف کلینشین پروفیسر چارلس سوانٹن کا کہنا ہے کہ اگر ان مریضوں کو بغیر طبی امداد کے چھوڑ دیا جائے تو اگلی دہائی کے آخر تک برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم منہدم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک آنکولوجسٹ، پیتھالوجسٹ، ریڈیولوجسٹ یا سرجن کو تربیت دینے میں 15 سال لگتے ہیں اس لئے اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کو طبی امداد دینے کے لئے حکومت کو ابھی سے منصوبہ بندی شروع کرنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ کینسر کے 10 میں سے 4 کیسز قابل روک تھام ہیں، جن میں سے دو سب سے بڑی روک تھام سگریٹ نوشی سے پرہیز اور موٹاپے میں کمی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں