
خانیوال(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے بحالی معذوراں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے جسمانی معذور و بصارت سے محروم 90 افراد کو 8 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دیدی-انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو مالی امداد ادائیگی کےلئے میرٹ پر درخواستوں کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے نجی شعبہ میں 3 فیصد کوٹہ پر بھرتی افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں-اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،ایکسئین ہائی ویز،سیکرٹری آرٹی اے,لیبر،سوشل سیکورٹی،انڈسٹریز،صحت،تعلیم کے محکموں کے افسران اور معذور افراد کے نمائندگان نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی ادارے معذور افراد کی 3 فیصد کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائیں مالی امداد ادائیگی میں جن افراد کو پہلے ادائیگی نہیں ہوئی انکو ترجیح دی جائے-جو نجی ادارے 3 فیصد کوٹہ پر عمل نہیں کر رہے انہیں سختی سے پابند کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کسی کو معذور و بصارت،سماعت سے محروم افراد کی حق تلفی کی اجازت نہیں دے گی۔
Leave a Comment