بلاول بھٹو نے عوامی مسائل کو دیکھ کرلانگ مارچ کا فیصلہ کیا، خواجہ رضوان عالم - Baithak News

بلاول بھٹو نے عوامی مسائل کو دیکھ کرلانگ مارچ کا فیصلہ کیا، خواجہ رضوان عالم

ملتان(سٹی رپورٹر)سعید کالونی فاروق آباد کے مقامی چرچ میں27فروری سے کراچی سے شروع ہونیوالے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدرخواجہ رضوان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ،بجلی کی قیمتوں میںاضافہ ناقابل قبول ہے۔ منہ زور مہنگائی غریبوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران نیازی کو اب گھر جانا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی مسائل کو سمجھتے ہوئے انکی آواز پر لبیک کہا اور 27 فروری کو عوامی مارچ کا فیصلہ کیا۔ عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد تک جائے گا اور کٹھ پتلی سرکار کو لگ پتا جائے گا کہ مہنگائی و بے روزگاری سے ستائی عوام کا مسیحا صرف اس وقت بلاول بھٹو زرداری ہے اور بلاول بھٹو زرداری عوام سے چھینے گئے ایک ایک نوالے کا عمران احمد نیازی سے حساب لے گا،ا س موقع پر ایم این اے نوید عامر جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان بھر میںمسیحی برادری کا ہر کارکن شاندار استقبال کرے گا اورہزاروں کی تعداد میں مسیحی برادری اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کےلئے موجود ہونگے ،پیپلز پارتی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی واحد جماعت ہے ، مشاورتی اجلاس میں اقلیتوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے27فروری کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان بھر کے تمام شہروں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا جائے گا ، لانگ مارچ میں اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی بھی کی جائے گی،اس موقع پر پاسٹر ایس جارج،پاسٹر صفدر بیگ،ماسٹر جاوید اقبال ،سلامت بھٹی ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں