ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی400 سے زائد دکانات کے کرایوں میں لیٹ ادائیگی پر سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے عائد جرمانے معاف کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔شعبہ کرایہ داری کے افسران و عملہ نے ڈیفالٹرز اور لیٹ ادائیگی کرنے والےدکانداروں کورعاتیں دے کر جیبیں بھرنا شروع کردیں۔ آڈٹ حکام نے کرایہ داری رولز کے تحت ہرماہ کی 5 تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والے دکانداروں سے فی کس 900 روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا مگر متعلقہ سرکاری عملے نے عرصہ بیس سال سے ڈیفالٹر دکانداروں سے لیٹ ادائیگی پر آج تک جرمانہ وصول ہی نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق دکانداروں کی اکثریت کرایہ مقررہ وقت پر ادا نہیں کررہی۔ نہ صرف کرائے کی بروقت ادائیگی کی جارہی ہے بلکہ بیشتر دکاندار 2 سے 5 ماہ تک کرائے کے ڈیفالٹرز ہیں۔ سرکاری ریکوری عملہ جس کو افسران کی پشت پناہی اور دکانداروں کی حمایت حاصل ہے وہ بروقت ادائیگی اور بقایاجات کی وصولی پر فوکس کرنے کی بجائے اپنا سارا زور دکانداروں سے منتھلیاں وصول کرنے پر لگا رہا ہے۔طویل عرصہ تک دکانداروں سے لیٹ ادائیگی پر جرمانہ وصول نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف آڈٹ حکام نے متعلقہ افسروں سے کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اس حوالے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے میونسپل آفیسر فنانس عبداحکیم انجم سے موقف کے لئے فون کیا گیا تو انہوں فون اٹینڈ نہ کیا۔

بلدیہ عملہ اوردکانداروں کی ملی بھگت،کروڑوں کاجرمانہ ففٹی،ففٹی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں