بلدیہ میانچنو ں کی دکانوں کا 5 کروڑ کرایہ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف - Baithak News

بلدیہ میانچنو ں کی دکانوں کا 5 کروڑ کرایہ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

میاں چنوں (بیٹھک رپورٹ) میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے چیف آفیسر اوربلدیہ کی اربوں کی ملکیتی دکانوں کے کرایہ داروں کی ملی بھگت، 753 دکانوں کا5کروڑ کرایہ ڈکار گئے۔ کوئی ایکشن لیا گیا نہ کوئی انکوائری شروع ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میاں چنوں کی ملکیت میاں چنوں بلدیہ کی حدود میں مختلف بازاروں میں اربوں روپے مالیت کی 753 دکانوں کا عرصہ 3سال سے 5کروڑ روپے سے زائد کرایہ چیف آفیسر بلدیہ میاں چنوں، ٹیکس برانچ کا ہیڈ کلرک اور دیگر اہلکاروں میں تقسیم ہورہا ہے جبکہ سرکاری خزانے میں 3سال سے ایک روپیہ بھی جمع نہیں کرایا گیا۔ ”بیٹھک“ نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق 24 بازاروں میں 602 دکانوں کا 3سال سے 3کروڑروپے کرایہ بلدیہ افسران اور ملازمین کھارہے ہیں جس کی وصولی کا کوئی ریکارڈ نہیں جبکہ7 بازاروں میں102 تہہ بازاری دکانوں کا 2کروڑ روپے کرایہ وصولی کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ میونسپل کمیٹی میاں چنوں کی دکانوں کے کرایہ داروں کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے کرایہ بلدیہ کو جمع کرارہے ہیں جن کی رسیدیں انکے پاس ہےں۔ امکان ہے کہ بلدیہ کی ٹیکس برانچ جعلی رسیدیں کاٹ کر 3سال سے دکانوں کا کرایہ اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں۔ شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف منسٹر عثمان بزدار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الطاف بلوچ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث میاں چنوں کے چیف آفیسر و دیگر بلدیہ اہلکاروں کےخلاف فی الفور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں