دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔ - Baithak News

دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات فوجیوں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس دوران 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے بعد تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش میں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “مسلح افواج ہماری سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ پڑے”۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں