بلوچستان میں آئی ای ڈی پھٹنے سے2فوجی افسرشہید،مظفرگڑھ کےکیپٹن صغیر عباس کی آئندہ ماہ شادی تھی - Baithak News

بلوچستان میں آئی ای ڈی پھٹنے سے2فوجی افسرشہید،مظفرگڑھ کےکیپٹن صغیر عباس کی آئندہ ماہ شادی تھی

مظفرگڑھ(تحصیل رپورٹر)آئی ایس پی آر، کے بمطابق بلوچستان کے علاقے میں آپریشن کےدوران علاقے کی صفائی ستھرائی کے وقت آئی ای ڈی پھٹ گیا،جسکےنتیجے میں پاک فوج کے 2افسر شہیدہو گئے ان میں کوٹ ادوسےتعلق رکھنے والا نوجوان کیپٹن صغیر عباس ولد غلام شبیر قوم جٹ کارلو غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے انتہائی ملنسار ، بااخلاق ، شریف النفس اور صوم صلاتہ کے پابند تھے حال ہی میں کیپٹن صغیر عباس نے اپنا نیا گھر بنوایا تھا اور اگلے ماہ 15 شعبان کو ان کی شادی طے تھی اور انکی ایبٹ آباد برات جانا تھی جسکی وہ منصوبہ بندی کرتے رہتے تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور آج وہ وطن پر قربان ہو گئے کیپٹن صغیر عباس پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ان کی شہادت کی خبر ان کے علاقہ بستی پتل پہنچی تو ان کے عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ میں سخت غم ، دکھ کا اظہار کیا گیا لوگ روتے رہے۔ آج انکی نماز جنازہ بستی پتل میں ادا کی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں