بوائز ڈگری کالج لودھراں میں پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد

  • Home
  • ملتان
  • بوائز ڈگری کالج لودھراں میں پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد

لودھراں (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں میں پیغام پاکستان کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہما ن خصوصی مرکزی ناظم الامور جماعت اہل سنت لودھراں حافظ اکرم کانجو تھے جبکہ سیمینار کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسر راو¿ ارشاد علی نے کی۔ سیمینار میں مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی، اخوت و روادری، برداشت و تحمل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا سیمینار میں طلبا و اساتذہ نے شرکت کی۔ سیمینار میں طلباءنے امن و سلامتی، ہم آہنگی اور تحمل و برد باری کے حوالے سے تقاریر کیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اکرم کانجو نے کہاکہ پیغام پاکستان پر عمل سے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ سیمینار کا مقصد معاشرہ میں امن، برداشت، استحکام جیسے رویوں کو فروغ دینا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر راو¿ ارشاد علی نے کہاکہ پاکستان کے قیام کا مقصد امن و سلامتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں معاشرے میں امن، برداشت، استحکام جیسے رویوں کو اپنانا ہو گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نوجوانوں ذہنوں کو توازن و برداشت کی اعلیٰ اقدار سکھانا ضروری ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?