بوگس دستاویزات پرٹھیکہ شاہ رکن عالم کالونی کی کمپنی بلیک لسٹ - Baithak News

بوگس دستاویزات پرٹھیکہ شاہ رکن عالم کالونی کی کمپنی بلیک لسٹ

ملتان( اعظم ملک) پنجاب ایمر جنسی سروسز کے تحصیل دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرنیوالی الوہاب کمپنی کی پرفارمنس سکیورٹی جعلی نکلی ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں قائم الوہاب ٹریڈرز نے 18 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی بینک گارنٹی تیار کی اور 80تحصیل ہیڈ کوارٹر میں پنجاب ایمر جنسی سروسز میں پانچ کلوواٹ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا۔ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے تحقیقات کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جعلسازی پکڑے جانے پر الوہاب نے پنجاب ایمر جنسی سروسزاوربینک کے حکام کے جعلی دستخط سے رقم نکالنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی جعلی اور بوگس پرفارمنس سیکورٹی کا راز کا انکشاف ہونے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز کے حکام نے الوہاب ٹریڈرز کو ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا۔ بیٹھک کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی قائم الوہاب ٹریڈرز اور پنجاب ایمر جنسی سروسز کے درمیان 7ستمبر 2021 کو صوبہ بھر کی تحصیلوں میں پانچ کلو واٹ کے 80سولر سسٹم کی تنصیب کا معاہدہ ہوا اس معاہدے کے تحت الوہاب ٹریڈرز نے ایک ماہ کے اندرتجرباتی بنیادوں پرکارکردگی پیش کرنی تھی ٹیسٹ ٹرائل میں کلئیر ہونے کے بعد کمپنی نے مقررہ معیار کے سولر پینل سسٹم منتخب تحصیلوں میں نصیب کرنے تھے۔ذرائع کےمطابق جب معاہدے پر سائن ہونے کے بعد جب الوہاب ٹریڈرز کی 18لاکھ سے زائد مالیت کی پرفارمنس گارنٹی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو تصدیق کےلئے بھیجی گئی تو وہ بوگس نکلی اس دوران پنجاب ایمر جنسی سروسز کے حکام نے الوہاب ٹریڈرز کو معاہدے کی شرائط کے تحت ایک لیٹر لکھ کر پرفارمنس سیکورٹی کا ایشو کلئیر کروانے کا کہا اور پانچ کلو واٹ کے سولر سسٹم کے ٹیسٹ ٹرائل کا کہا تو کمپنی حکام نے جعلی پرفارمنس سیکورٹی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرلی اسی دوران نے الوہاب ٹریڈرز نے نجی بینک سے پرفارمنس سیکورٹی کا ایک مخصوص حصہ نجی بینک کے اکا¿نٹس سے نکلوانے کی کوشش کی تو بینک حکام نے پنجاب ایمرجنسی سروسز کے حکام کو اطلاع کر دی ۔انکوائری کے دروان ایک مرتبہ پھر الوہاب ٹریڈرز کے حکام کی چوری پکڑی گئی کیونکہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے حکام اور نجی بینک کے افسران کے دستخط اور مہریں بھی جعلی ثابت ہوئیں۔نجی بینک کے حکام نے اس حوالے سے باقاعدہ پر پنجاب ایمرجنسی سروسز کے حکام کو بھی آگاہ کر دیا جس کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز کی جانب سے کمپنی حکام کو 6دسمبر کو 2021 کو ایک مراسلہ جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ۔کمپنی حکام کی طرف سے ایڈووکیٹ محمد اظہر جوئیہ کو پیش کیا گیا جنھوں نے جواب پیش کرنے کیلئے 13 دسمبر کی پیشی مانگی لیکن اس روز الوہاب کمپنی کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا جسکے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز کے حکام نے الوہاب ٹریڈرز سے سولرائزیشن کا ٹھیکہ کینسل کرکے اور جزوی طور پر جمع کروائی گئی پرفارمنس سکیورٹی ضبط کرلی۔ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں