بوہڑ گیٹ اور شاہ رکن عالم مارکیٹوں میں سکیورٹی کیمرے نصب - Baithak News

بوہڑ گیٹ اور شاہ رکن عالم مارکیٹوں میں سکیورٹی کیمرے نصب

ملتان(وقائع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے تھانہ بوہڑ گیٹ اور تھانہ شاہ رکن عالم کی اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں سیکیورٹی کیمروں کا افتتاح کر دیا،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری،مرکزی چیئر مین انجمن تاجران ملتان خواجہ سلمان صدیقی ، جاوید اختر خان، ذیشان صدیقی، خالد محمود قریشی، مرزا نعیم بیگ، عبد الحمید جٹ، عارف، جعفر شاہ ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال، ایس پی سٹی ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے بازاروں اور مارکیٹوں میں جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی، موجودہ صورتحال میں کرائم کنٹرول کرنے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ انکے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تھانہ، سرکل اور ڈویڑن کی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ تاجر برادری کے تحفظات کو دور کیا جا سکے اور ان کے معمولی نوعیت کے معاملات کمیٹیوں کی سطح پر حل کیے جائیں۔
a

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں