ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان کے بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں صلاحیتوں کے اظہارکیلئے مواقع دینے کی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ویلپمنٹ مردانہ ڈیرہ غازیخان میں غیر ملکی ادارہ کے زیرا ہتمام ہونے والی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرسی ای او تعلیم ملک مسعود ندیم، ڈی ای او ایجوکیشن مہر سراج الدین، نصراللہ سہرانی، فرزانہ یاسمین اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔پرنسپل ادارہ عبدالوحید قیصرانی نے سپاسنامہ پیش کیا۔آئی ایس اے ماسٹر ٹرینر عبدالقدوس اور انجم حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔غیر ملکی سکولوں کی شراکت سے مختلف سرگرمیوں کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی ملانہ اور ملاقائد شاہ قدیم نے فل ایوارڈ اور قائد زنانہ لیب سکول نے انٹر میڈیٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اداروں کے سربراہان کو مبارکباد دی۔ذوالفقار علی، نیلم عروج اور عرفان ساجد نے ڈاکٹرریحانہ رحمن کی سرپرستی میں ٹریننگ کو کامیاب کرایااورانٹر نیشنل سکول ایوارڈ حاصل کئے۔

بچوں میں ذہانت کی کمی نہیں مواقع دینے ہونگے، زرتاج گل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں