نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی۔انہوں نے بپی لہری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ کہا کہ بپی لہری کی موسیقی خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی ۔واضح رہے کہ مایہ ناز بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے والے بپی لہری کو پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کا موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال پر اظہارِ افسوس
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں