ملتان(بیٹھک سپیشل )بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل سوشل میڈیا شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد ”کاؤ ہگ ڈے“ منانے کی اپیل واپس لی ہے۔یاد رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ”کاؤ ہگ ڈے“ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پرمنائیں۔”کاؤ ہگ ڈے“ منانے سے متعلق اینیمل ویلفیئر بورڈ نے کہا تھا کہ مغربی تہذیب کی میں رنگ جانے کے بعد ہم اپنی مذہبی ثقافت کھو بیٹھے ہیں۔ بھارتی اداکارہ عرفی جاویدنے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ گائے کی بھی رضامندی ہونا ضروری ہے باس ، ساتھ ہی انہوں نے ”کاؤ ہگ“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ایک دوسری ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ گائے کو گلے لگانے کی غرض سے آرہے ہیں لیکن گائے غصے کے مارے ان کو اپنے قریب آنے نہیں دے رہی ہے۔واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائےکو گلے لگانے کی اپیل واپس
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں