اسلام آباد (این این آئی) بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا ہے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق سمیرا کو پاکستانی شہریت نامہ نادرا کے ذریعے اسکے خاندان کی تصدیق کے بعدجاری کیا گیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ آج وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشن سفری دستاویز جاری کرے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سفری دستاویز جاری ہونےکے بعد سمیرا نامی پاکستانی شہری وطن واپس آ سکیں گی ، سمیرا کے ساتھ اسکی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آسکے گی۔

بھارت میں قید سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری
مزید جانیں
مزید پڑھیں
شمالی کوریا کے بارے میں تناؤ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال گزشتہ پانچ سالوں میں بدترین نظر آ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ مزید خراب ہو جائے گا۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، شمالی کوریا نے جاپان مزید پڑھیں