بھانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم - Baithak News

بھانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم

ملتان(سٹی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ جات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن کو بھانہ جات شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔اس سلسلے میں ڈویژن میں متعلقہ محکموں نے متعدد کارروائیوں کے دوران 58 بھانہ جات شہر سے باہر منتقل کئے گئے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں متعلقہ محکمے تمام بھانہ جات کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کریں۔شہری حدود میں بھانہ جات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ جات تعفن، گندگی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور واسا کا سیورج سسٹم بند ہوجاتا تھا۔ بھانہ مالکان کو وارننگ دیکر بھانہ جات منتقل کئے جائیں۔شہری حدودمیں رہ جانےوالے بھانہ جات کو نوٹس بھجوائے جائیں اور پھر سربمہر کئے جائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں