بہاولنگر: ضلع بھر میں کھاد بحران کے بعد کسان پانی کو بھی ترسنے لگے

  • Home
  • ملتان
  • بہاولنگر: ضلع بھر میں کھاد بحران کے بعد کسان پانی کو بھی ترسنے لگے

بہاولنگر(این این آئی)ضلع بھر میں کھاد بحران کے بعد کسان پانی کو بھی ترسنے لگے۔فتح نہر کے کسان پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر سراپا احتجاج۔پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث کسانوں کی زمینیں بنجر ہونےلگی ہیں۔کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔کھاد بحران کے بعد فتح نہر کے کسان پانی کو بھی ترسنے لگے ہیں۔محکمہ کی جانب سے متعدد دیہات پر غیر منصفانہ طور پر موگوں کا سائز کم کردیا گیا۔جس کے باعث کسانوں کی زمینیں بنجر ہونے لگی ہیں۔کسانوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس۔ڈی۔او محکمہ انہار نے بڑے زمینداروں کی ملی بھگت سے چھوٹے کسانوں کا معاشی قتل عام شروع کردیا ہے۔جس کے باعث مبینہ طور ہر بھاری رشوت کے عوض بڑے زمینداروں کی زمینوں کو سیراب کرنے والے موگوں کا سائز بڑھا دیا گیا جبکہ چھوٹے کسانوں کے موگوں کا سائز کم کردیا گیا ہے۔چھوٹے کاشتکاروں کی جانب سے پانی کے منصفانہ مطالبے پر بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔غریب کسانوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے ایس۔ڈی۔او کی ملی بھگت سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیا جائے تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی نہ ہو اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?