بہاولپور:سرکارکواربوں کانقصان،زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف نے کروڑوں کمالئے - Baithak News

بہاولپور:سرکارکواربوں کانقصان،زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف نے کروڑوں کمالئے

بہاولپور(رانا مجاھد، ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ اوقاف بہاولپور میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، زونل ایڈمنسٹریٹر نے ٹیکنیکل طریقہ سے محکمہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاکر کروڑوں کھرے کر لیے۔ذرائع کے مطابق شہر کے کارروباری وسط میں واقع تاریخی جامع مسجد الصادق کی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تین سو سے زائد دکانوں،تھڑوں اور گوداموں کی منتقلی اور کرایہ داری میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہو اہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام املاک کی کرایہ دار/ الاٹی کی وفات، کارروبار چھوڑنے یا ورثاءکی جانب سے کرایہ داری اپنے نام منتقل نہ کروانے کی صورت میں محکمہ دوبارہ اس جگہ کی ایک خطیر رقم بطور گڈ ول مقرر کرکے کرایہ داری کا اشتہار جاری کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق اوقاف بہاولپور کے زونل ایڈمنسٹریٹر غلام عباس عباسی نے اپنی تعیناتیوں کے دوران قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑتے ہوئے وفات اور کارروبار چھوڑ کر چلے جانیوالے کرایہ داروں کے بعد نئی کرایہ داریوں کیلئے گڈ و ل اور کرایہ داری کیلئے اشتہار دینے کے بجائے مبینہ طور پر فی دکان پانچ سے آٹھ لاکھ روپے رشوت لیکر زبانی شراکت داری کا رنگ دیتے ہوئے محکمہ اوقاف پنجاب کے نوٹیفکیشن نمبر(جی)82-3اے39مورخہ18-06-2002 کی آڑ میں بڑی تعداد میں دکانیں،تھڑے اور گودام نئے لوگوں کو الاٹ کر دئیے۔ذرائع کے مطابق زونل ایڈمنسٹریٹر نے اختیارات کا کمال استعمال کرتے ہوئے 2002 میں جاری نوٹیفکیشن کی آڑ میںایسی املاک بھی منتقل کر دیں جن کے الاٹی/کرایہ دار نوٹیفکیشن کے اجراء سے بھی کئی سال قبل اس دنیا سے رخصت یا اپنا کارروبار چھوڑ چکے تھے اور انکے نئے کرائے بھی حیران کن طور پر دو سے چار ہزار روپے تک مقرر کیے حالانکہ اسی مارکیٹ کے سامنے دیگر پرائیوٹ دکانوں کے پچاس ہزار سے اسی ہزار روپے ماہانہ کرائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگربمطابق قانون از سر نو گڈو ل اور اشتہار کے ذریعے نئی کرایہ داری پر دی جاتیں تو ایک یونٹ کا لگ بھگ ایک کروڑ روپے گڈ ول سرکاری خزانے میں جمع ہونے کے ساتھ مارکیٹ ریٹ کے مطابق نیا کرایہ مقرر ہوتا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن میں واضح ہے کہ اگر کوئی قبضہ /کرایہ دار کسی مخصوص وجہ سے اپنا قبضہ /کرایہ داری جاری نہیں رکھ سکتا تو اس صورت میں قبضہ دار کی ہی درخواست پر قواعد و ضوابط کے مطابق منتقلی کی اجازت ہوگی لیکن زونل ایڈمنسٹریٹر غلام عباس عباسی کی تعیناتی کے عرصہ میں ہونیوالی منتقلی کرایہ داری میں کسی ایک بھی سابقہ اور موجودہ کرایہ دار کی آپس میں شراکت داری کا کوئی ایگریمنٹ نہیں بلکہ محض زبانی یا ورثاءکے بیان حلفی کی بنیاد پر شراکت داری ظاہر کرکے نئے شخص کے نام منتقل کی گئی ہیں اور یہاں تک کہ خالی املاک پر مختلف لوگوں کا قبضہ ظاہر کرکے بغیر اشتہار او رگڈول کے چند سور روپے ماہانہ پر جگہ الاٹ کر دی گئیں۔حالانکہ مذکورہ نوٹیفکیشن میں واضح ہے کہ اس طرح کااقدام روٹین کا حصہ نہیں ہوگا لیکن اس کے باوجود زونل ایڈمنسٹریٹر غلام عباس عباسی،منیجر اوقاف اور دیگر عملہ نے اس نوٹیفکیشن کی آڑ میں منڈی لگا ئی اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر محض چند سو روپے ماہانہ نئی کرایہ داری منتقل کرکے فی یونٹ لاکھوں روپے کھرے کرلیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زونل ایڈمنسٹریٹر غلام عباس عباسی گذشتہ ماہ تیسری مرتبہ سونے کی چڑیا بطوربہاولپور زونل ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھال چکے ہیں۔کوشش کے باوجودموقف کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹرسے رابطہ نہ ہوسکا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں