بہاولپور: ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات - Baithak News

بہاولپور: ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس
میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سال 2021-22کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ، تعلیم، ہائی ویز اور بلڈنگز کی 28 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ جن کا تخمینہ لاگت مجموعی طور پر360 ملین روپے ہے۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال مکوال، ایس ای بلڈنگر انور عادل، ایکسئن ہائی ویز فرخ ممتاز، ڈی ای او تعلیم نصیر سیال، ایکسئین بلڈنگز محمد نثار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت مکیں مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا موقع پر جا کر معائنہ کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت ضلع بھر میں 314ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور ان ترقیاتی سکیموں کےلئے8914 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جبکہ اب تک4222 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں