
بہاو ل پور (کرائم رپورٹر ) چک نمبر 9 بی سی بہاول پور سٹی میں قبضہ گروپ متحرک‘ سرکاری ڈسپنسری‘ عید گاہ و جناز گاہ کیلئے مختص 4 کنال اراضی پر مقصود احمد نامی شخص نے بھینسوں کا بھانہ بنا لیا‘ علاقہ پٹواری و گرداور نے بھی قبضہ واگذار کرانے کیلئے رپورٹ ترتیب دیدی‘ با اثر شخص نے علاقہ مکینوں کا جینا بھی اجیرن کر دیا‘ مسجد میں منعقد ہونیوالی پنچائیت میں بھی آنا مناسب نہ سمجھا‘ علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور‘ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سے فوری نوٹس لیکر سرکاری جگہ واگذار کرانے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق محمد فیصل گیلانی ولد منصور علی شاہ سکنہ چک نمبر 9 بی سی نے دیگر علاقہ مکینوں۔ محمد ریاض‘ زاہد اقبال‘ مصطفیٰ‘ حق نواز‘ خالد۔محمد حسین‘ اللہ بخش‘ امام بخش‘ محمد الطاف۔ محمد مشتاق‘ سجاد احمد‘ محمد وسیم اور نمبر دار چک ہذا۔ چوہدری محمد نسیم نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاول پور کو دی گئی۔ مختلف درخواستوں میں الزام عائد کیا ہے۔ کہ چک ہذا میں سرکاری اراضی موجود ہے جہاں جانوروں کو پانی پلانے کیلئے تالاب بنائے گئے تھے۔ جو اب ختم ہو چکے ہیں۔
ڈسپنسری
تاہم اس سرکاری اراضی پر مقصود احمد‘ وسیم ولد نذیر وغیرہ نے قبضہ کی خاطر ایک پرانا ٹرک کھڑا کر دیا ہے۔ جبکہ اہلیان چک یہاں ایک جنازہ گاہ تعمیر کرانا چاہتے ہیں۔ اور اس حوالے سے جب اُن سے بات کی گئی تو وہ طیش میں آ گئے۔ اور انہیں مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اسی طرح بعض مکینوں نے ڈی سی کو دی گئی۔ درخواست میں یہ بھی کہا کہ یہ سرکاری اراضی 4 کنال پر مشتمل ہے۔ جس پر گورنمنٹ کی طرف سے ڈسپنسری بنائی جانی تھی۔ مگر مقصود احمد نامی شخض نے اس اراضی پر باڑ لگا کر بھینسوں کا بھانہ بنا لیا ہے۔ جسکے باعث علاقہ مکینوں کو مچھروں کی بہتات کا سامنا ہے۔ بچے بیمار ہو رہے ہیں جبکہ بھینسوں کے فضلہ کے تعفن کی وجہ سے پورا علاقہ بدبو دار ہو چکا ہے۔
اور یہی نہیں مقصود احمد نامی شخص نے اس اراضی پر سے لوگوں کا گذرنا ممنوع قرار دیا ہوا ہے۔ اور اراضی کے قریب سے گذرنے والی سیوریج لائن کو اُکھاڑ کر عوام کیلئے مصیبت پیدا کر دی ہے۔ احتجاج کرنیوالیوں کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیتا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی کے دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں بھی جگہ مذکور کو سرکاری قرار دیا گیا۔ اور مقصود‘ وسیم وغیرہ کو ناجائز قبضہکرنے کی نیت سے پرانا ٹرک کھڑا کرنا قرار دیا ہے۔ جبکہ رپورٹ میں ناجائز قبضہ ختم کرانے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور سے عملہ و امداد پولیس مہیا کی جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے فی الفور قبضہ واگذار کرا کر اِس اراضی پر جناز گاہ‘ عید گاہ اور سرکاری ڈسپنسری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment