بہاول پور ڈویژن پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد - Baithak News

بہاول پور ڈویژن پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے تحت پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کے تحت ضلع بہاول پور میں تھیٹر، دستکاری اور افسانہ نگاری کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 تا 40 سال کی عمر کے مرد و خواتین اور طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد اور اہم پروگرام ہے جو فن و ثقافت کو فروغ دے گا۔ان مقابلہ جات میں ججز کے فرائض ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، ڈاکٹر اسلم ادیب، ڈاکٹر نواز کاوش، ڈاکٹر عامر سہیل، ڈاکٹر خالد اقبال، ڈاکٹر ناصر حمید، ماریہ انصاری، عابدحسن رضوی اور رابعہ صدف نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقہ سے انجام دیئے۔ نتائج کے مطابق مقابلہ دستکاری میں محمد ابراہیم نے اول، شازیہ بی بی نے دوم اور مومنہ الظاہرہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ تھیٹر میں ذیشان اکبر، رشید جان اور ہاشم ثاقب نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ افسانہ نگاری میں قراةلعین نے اول، محمد ذوالقرنین جواد نے دوسری اور سمیہ نے تیسری پوزیشن لی۔ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر نے مقابلہ دستکاری اور افسانہ نگاری میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ہزار،15 ہزار اور10 ہزار اور مقابلہ تھیٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ہزار، 35 ہزار اور 30 ہزار روپے کے چیک دئیے جبکہ شرکت کرنے والے تمام امیدواروں میں اسناد تقسم کی گئیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں