بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرکاغیراخلاقی سکینڈل سامنے آگیا - Baithak News

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرکاغیراخلاقی سکینڈل سامنے آگیا

کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن سکینڈل کا ماسٹر مائنڈ و مرکزی کردار محمد علی محسن کا غیر اخلاقی سکینڈل بھی سامنے آ گیا نئے سروے سکیم کے تحت جانے والی باپردہ بیوہ خاتون کو بھی دعوت گناہ دے دی واویلا پر ساتھ جانے والے رشتہ داروں نے جان چھڑائی مانہ احمدانی تحصیل کوٹ چھٹہ کی رہائشی (ز) نامی خاتون نے ڈی پی او ڈیرہ کو تحریری درخواست دے دی ڈی پی او ڈیرہ نے مسماۃ(ز) کی تحریری درخواست پر ڈی ایس پی سٹی کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا.تفصیل کے مطابق بینظر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن سکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر بیسپ محمد علی محسن غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ کہ تحصیل کوٹ چھٹہ مانہ احمدانی کی رہائشی خاتون (ز) کو اس وقت محمد علی محسن نے ہراساں کیا جب وہ بینظر انکم سپورٹ سکیم کے تحت ہونے والے نئے اندراج کے لیے ان کے دفتر واقع شاہ سکندر روڈ ڈیرہ غازی خان دس بجے گئی تو اس کے فرنٹ مین ڈرائیور ہمایوں باپردہ خاتون ز کو ڈائریکٹر کے پاس لے گیا اور اس کا نام درج کرنے سے قبل اسے یقین دہانی کرائی کہ وہ آپ کا نام تو درج کر دیتے ہیں مگر اس کے لیے ان کی بات ماننی ہو گی مگر جونہی مذکورہ بالا افسران کے سامنے اسے چہرہ دکھانے پر مجبور کیا گیا تو موصوف نے اسے عیاشی کیلئے دوسری لڑکی طلب کی اسی دوران سادہ لوح دیہاتی خاتون نے مذکورہ ڈائریکٹر پر گالیوں کی بوچھاڑ کر دی اسے چپ کرانے کی کوشش کی گئی تو سائلہ کے شور پر ظفر اقبال اور مسعود احمد پہنچ گئے جنہیں آتا دیکھ کر محمد علی محسن دوسرے فلور پر فرار ہو گیا جس سے بیوہ خاتون تحریری درخواست لے کر ڈی پی او ڈیرہ کے پاس پہنچ گئی ڈی پی او ڈیرہ نے ڈی ایس پی سٹی عبدالرحیم لغاری کو انکوائری کر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا. موقف میں محمد علی محسن نے اپنے اوپر تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں