بینکوں میں ڈالرز ناپید، امپورٹرز اور تاجر حیران و پریشان - Baithak News

بینکوں میں ڈالرز ناپید، امپورٹرز اور تاجر حیران و پریشان

آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن اور آل سٹی تاجر اتحاد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

دونوں تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بینکوں میں ڈالرز کی انتہائی شارٹج ہو گئی ہے ہم نئی “ایل سیز” بھی نہیں کھلوا پارہے ، اگر یہی صورتحال رہی تو ہم پرچیزنگ کیسے کریں گے۔ بینکوں میں ڈالرز کے ناپید ہونے سے بندرگاہوں میں سینکڑوں کی تعداد میں کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔
آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ لوہے کے کاروبار سےمنسلک تاجر حضرات بالخصوص امپورٹرز کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بینکوں میں ڈالر ناپید ہونے کی وجہ سے بندرگاہوں میں خام مال کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز حضرات پریشان ہیں۔
حماد پونا والا کا کہنا ہے کمرشنل زرمبادلہ کی کمی کا جواذ بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے ، جس کی وجہ سے بندرگاہوں پر نہ صرف مال خراب ہورہا ہے بلکہ ڈیمریج کی مد میں بھاری معاوضہ بھی ادا کرنا پڑرہا ہے ، اگر امپورٹ کیا گیا مال فوری طور پر مارکیٹ تک نہ پہنچا تو تعمیراتی انڈسٹری سے منسلک لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پاکستان میں اسٹیل ملز کی بندش کےبعد لوہےکا کاروبار امپورٹ پر مشتمل ہے، پرائیویٹ اسٹیل ملز اور امپورٹرز کو ایل سیز کی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے خام مال کی عدم دستیابی اور آپریشن سکڑنے لگے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں