بیٹھک کی بات سچ نکلی، ڈی جی اینٹی کرپشن فارغ - Baithak News

بیٹھک کی بات سچ نکلی، ڈی جی اینٹی کرپشن فارغ

ملتان (بیٹھک نیوز)روزنامہ بیٹھک نیوز کی خبر سچ ثابت ہوئی، گوہر نفیس بھٹہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے او ایس ڈی بنادیے گئے، تین ماہ کےلئے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب منظور حسین کو عارضی چارج دے دیا گیا چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن میں پی ایس پی گریڈ بیس کے افسر گوہر نفیس بھٹہ کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے عہدے سے ہٹاکر او ایس ڈی لگادیا گیا، ان کی جگہ پی ایم ایس گریڈ بیس کے افسر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب منظور حسین کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسٹبلشمنٹ کا عارضی چارج دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب منظور حسین کے پاس نئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی مستقل تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے تک عہدے کا اضافی چارج رہے گا – روزنامہ بیٹھک نیوز نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ گوہر نفیس بھٹہ کی نگرانی میں پنجاب میں بااثر اور انتہائی طاقتور سرکاری ملازمین، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹھیکے داروں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کی فائنل تفتیش اور عدالتوں میں درجنوں کیسز کا آخری مرحلہ چل رہا ہے، سزاﺅں سے بچنے کےلئے کرپٹ مافیا ہر قیمت پہ گوہر نفیس بھٹہ کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے سے ہٹانا چاہتا ہے جس میں بالآخر اسے کامیابی ملی ہے – چودھری بردران ندیم سرور کو ڈی جی اینٹی کرپشن لگوانا چاہتے تھے۔ فیصلہ ہو بھی جاتا لیکن اپوزیشن کے چودھری بردران سے رابطوں اور بین بین موقف نے فی الحال ندیم سرور کی تقرری کو کچھ عرصہ کے لیے پس پشت ڈال دیا ہے ،اگر چودھری بردران ساتھ رہے تو نیا مستقل ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور ہی ہوں گے منطور حسین کو عارضی چارج دیا جانا بھی بھی اسی طرف اشارہ ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں