(”بیٹھک “کی نشاندہی پرکارروائی)پارک میں تقریب،گرین لینڈمیرج ہال مالکان پرمقدمہ - Baithak News

(”بیٹھک “کی نشاندہی پرکارروائی)پارک میں تقریب،گرین لینڈمیرج ہال مالکان پرمقدمہ

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد ایم ڈی اے انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہم سپورٹر گرین لینڈ میرج کلب کے مالکان طارق اور اشرف کے خلاف نیو شاہ شمس کالونی کے سرکاری پارک پر شادی کے غیر قانونی فنکشن کرانے کے جرم میں استغاثہ درج کرکے عدالت کو بھجوادیا۔ شادی کی تقریب کے دولہا اسامہ اور اس کے والد اصغر کے خلاف بھی استغاثہ بناکر عدالت کو بھیج دیا گیا ہے۔میرج ہال مالک طویل عرصہ سے پارک میں شادی کے غیرقانونی فنکشن کرارہاتھا مگر شاہ محمود قریشی کے ساتھ قریبی تعلق کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی تھی۔سرکاری پارک پر شادی کی تقریب کی چند روز قبل روزنامہ بیٹھک نے خبر شائع کی تھی،اس نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں