تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے، فراڈ کی شکایات پر ازالہ کی یقین دہانی - Baithak News

تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے، فراڈ کی شکایات پر ازالہ کی یقین دہانی

ملتان(وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے اور فراڈ کی شکایات کو اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے پلیٹ فارم سے سماعت کرکے فوری فیصلہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شعیب اکمل ہاشمی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کسیز کا ایجنڈا پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔ اوور سیز پاکستانیز کی زمینوں پر قبضوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرینگے۔ تمام محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ دیار غیر سے زرمبادلہ بھیجنے والے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ تمام محکمے شکایات پر فوری ایکشن لیں جبکہ پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ شکایات پر فوری موقع کا وزٹ کریں۔ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اوور سیز پاکستانیز کے کیسز حل کرینگے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں