”تارے زمیں پر“،آسمان چھت،زمین بچھونا،سکول کے بچے موسم کی سختیاں جھلینے پرمجبور - Baithak News

”تارے زمیں پر“،آسمان چھت،زمین بچھونا،سکول کے بچے موسم کی سختیاں جھلینے پرمجبور

راجن پور( سٹی رپورٹر) آج کےدور جدید میں 90کی دہائی کی یاد تازہ کردی کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے مرغائی موضع شاہگڑھ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والےسکول میں سہولتوں کا فقدان حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا خواب چکنا چور نواحی علاقے شاہگڑھ میں ایک ایسا سکول بھی ہے جہاں تقریباً پانچ سے چھ کلو میٹر کے فاصلے پر کوئی سرکاری سکول نہیں ہے خدمت انسانیت سے سرشار استاد کوٹ مٹھن سے یہاں دس سے بارہ کلومیٹر کا فیصلہ طے کر کے پچھلے 12 سال سے بچوں کو پڑھانے آتے ہیں وہ بھی بغیر کسی معاوضے کے،ایسے استاد آج کے اس دور میں ایسے اساتذہ کم وبیش نظر آتے ہیں ،سکول کے بچے اوربچیوں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ ہے جوبغیر عمارت کے سکول میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یاخراب موسم ،سکول کا کمرہ تک نہیں، کھلے آسمان تلے اور وہ بھی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں جس کی نہ چاردیواری ہے اور نہ ہی بچوں کے بیٹھنے کا کوئی انتظام۔ موسم کی شدت کے علاوہ کھلے میں بیٹھنے کے باعث طلباء کو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو منتخب حکومتیں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں لیکن اس سکول کی نہ تو اب تک عمارت بنی ہے اور نہ ہی بچوں کے بیٹھنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزیدانہوں نے سوال اٹھا یا کہ کیا یکساں نظامِ تعلیم ایسا ہوتا ہےجہاں ایک طرف بچے انگلش میڈیم تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہوں اور انہیں تمام سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں جبکہ دوسری طرف وہ طلباء بھی ہیں جنہوں نے سہولیات تودرکنارپانچویں جماعت تک سکول کی عمارت تک نہ دیکھی ہو ۔کئی مرتبہ مقامی سیاست دانوں کی توجہ اس طرف دلوائی لیکن صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا ۔ضلع راجن پور میں لٹریسی والوں کو کئی مرتبہ توجہ دلوانے کی کوشش کی انہوں نے بھی ٹال مٹول سے کام کیا۔اس صورتحال پربچوں نےاحتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں