تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے: رانا کریم الدین - Baithak News

تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے: رانا کریم الدین

ملتان (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ سمیجہ آباد انصاف گروپ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے عہدیدار شیخ جاوید اختر صدر جنوبی پنجاب،سٹی صدر خالد محمود قریشی،جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ،شیخ ندیم اور ایم اے جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد نے گروپ لیڈررانا کریم الدین،چوہدری محمود،امان اللہ،عبد الواحد انصاری،چیئر مین حاجی عبدالرزاق ،صدر استاد سلیم شہزاد بھٹی سر پرست اعلیٰ محمد علی،وائس چیئر مین محمد یونس،مشیر خاص صدر عزیز الرحمان،جنرل سیکرٹری ملک سلطان علی،فنانس سیکرٹری محمد شکیل نیازی،سینئرنائب صدر ملک انور،غلام حسین انصاری،محمد اسلم درزی،استاد ظہور،نائب صدر رانا وحید،شیخ واحد قریشی،استاد جاوید،محمود خان،فاروق انصاری ،حاجی یاسین،عزیز الرحمان بھٹی،سیکرٹری اطلاعات ضیاءالرحمان،عبدالرحمان یونس اور ابو بکر کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارک باد دی اس موقع پر گروپ لیڈر رانا کریم الدین،صدر استاد سلیم شہزاد بھٹی،چیئر مین حاجی عبدالرزاق نے مشترکہ خطاب کرتے کہا کہ ہم تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے تا جر برادری کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم ہمہ وقت کوشاں رہیں گے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں