ملتان (وقائع نگار ) تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔منڈی بہاﺅالدین جلسہ اپوزیشن کی آنکھیں کھول دیں کیلئے کافی ہے۔ اپوزیشن صرف سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے بجائے سندھ کی حالت بہتر کرنے پرتوجہ دے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنونیئر الیکٹرونک میڈیا جنوبی پنجاب حکومت پنجاب ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ وحید ارائیں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کا خواب دیکھنے والوں کو واضح کر دیں کہ عمران خان تو کیا اپوزیشن کپتان کے ایک کھلاڑی کو بھی گھر نہیں بھیج سکتے۔ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کر لیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سواء انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین میں عوامی طاقت کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کا پاور شو اپوزیشن کیلئے کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں۔ (ن) لیگ لاہور اور پیپلز پارٹی کراچی کے جلسے کی ناکامی پر آج بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں اور پی ٹی ا?ئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ شازیہ وحید ارائیں نے کہا کہ ضلع ملتان میں عوامی خدمت کر رہے ہیں ہماری حکومت نے اس خطے میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ اپوزیشن ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کی بجائے آرام سے سو جائیں کہ اب اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف حکومت بنا کر عوام کی خدمت کرے گی۔

تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے: شازیہ وحید ارائیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں