تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی - Baithak News

تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی

ملتان(خبر نگار خصوصی)سابق رکن قومی اسمبلی شیخ محمد طارق رشید نے این اے155میں مختلف لیگی کارکنان کے وفود سے ملاقات میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے ہوم ورک کرلیا ہے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی عمران نیازی کا جانا ٹھہرگیا ہے صبح گیا یا شام گیا انہوں نے کہا کہ 2022 الیکشن کا سال ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوگیانہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے والے خود جیل میں ہونگے شہباز شریف وزیراعظم ہونگے اس موقع شیخ مقیم احمد،شیخ نعیم،محمد راشد،ندیم احمد،محمد ارسلان،ریاض لالاہ،معراج الدین،شمشاد احمد،شمشیر علی،محمد فہیم،عبدالرحمن،میاں ستار،محمد اکرم،محمد اقدس،بلال احمد ودیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں