
نا اہل اور نکھٹو حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہے: سربراہ جے یو آئی ف
سا ہوال(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام آباد (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدمِ اعتماد کی تحریک کا مقصد قوم پر ناجائز طور پر مسلط حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات حاصل کرنا ہے، نا اھل اور نکھٹو حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہے، نالائق حکمرانوں کو جتنا جلدی گھر بھیجا جائے ملک و قوم کے مفاد میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعےت علماءاسلام ساہےوال کے مولانا ضےاءالحق کی قےادت مےں وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کےا۔انہوں نے کہاعدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے حکومتی اتحادیوں کے پاس جرگہ بھیج رھے ھیں۔حکومتی اتحادیوں کو یہ باور کرائینگے کہ ملک و قوم کو تباھی سے دوچار کرنے والوں کا مذید ساتھ نہ دیا جائے۔ عدمِ اعتماد کی کامیابی کے لیئے پی ڈی ایم کے علاوہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر رھے ھیں خیبر پختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب آگے ھے ڈیرہ سٹی میئر شب کے انتخابات میں ھمارے ایک کارکن کے مقابلے میں دھاندلی کے تمام ذرائع استعمال میں لائے گئے یہ کیسے ممکن ھے کہ 50 فیصد ان پولنگ اسٹیشنوں پر جہاں نتائج باقاعدہ فارم 17 پر دیئے گئے وھاں جمعیت 6 ھزار سے زائد کی لیڈ سے جیت رھی ھو اور بقیہ 50فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر جہاں نتائج سادہ کاغذ پر دیئے گئے ھیں وھاں جمعیت کے کل ووٹ 6 سے7 ھزار ھوں.۔انہوں نے آخر مےں پٹرول کی قےمتوں مےں اضافہ پر شدےد تشوےش کا اظہار کےا اور مطالبہ کےا کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتےں فی الفور واپس لی جائےں ورنہ مہنگائی کا اورسونامی آجائے گا۔
Leave a Comment