تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریا واقعہ کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے:غلام علی انصاری ودیگر - Baithak News

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریا واقعہ کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے:غلام علی انصاری ودیگر

دریا خان(بیٹھک رپورٹ) انجمن تاجران دریاخان کے صدر غلام علی انصاری، جنرل سیکرٹری ملک نذیراحمد، سابق ناظم ایم سی حاجی منصوراحمد خان نیازی، جماعت اسلامی کے رہنما نویداحسن نیاز، جمعیت علمااسلام کے رہنماوضلعی ممبرامن کمیٹی مولانا ابوبکر نعمانی، ڈویژنل ممبرامن کمیٹی وضلعی امیرجمعیت اہلحدیث زبیرمحمود مغل، رہنما پی ٹی آئی ملک نعیم الدین ضیغم ، تاجررہنما را فیل احمد ودیگر نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔پورا شہر ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہے، واضح کرناچاہتے ہیں کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہو یاکوئی دیگر عوامی ادارہ۔اہلکاروں وافسران کی مالی بے ضابطگیوں یا فرائض میں غفلت معاف کی جاسکتی ہے۔ مگر اخلاقی کرپشن برداشت کرنا بے غیرتی تصور کرتے ہیں۔اخلاقی گراوٹ میں ملوث کسی بھی اہلکار کو شہرپرمسلط رکھنے یا ان کے جرائم پرپردہ ڈالنے کی کوئی کوشش کی گئی تو آئندہ کے حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔حالیہ واقعہ میں خالی معطلی یاتبادلہ سے معاملہ دبانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔ واقعہ میں ملوث پائے گئے ڈاکٹر کے خلاف انکوائری میں شہری نمائندگان فریق ہونگے۔یکطرفہ انکوائری قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں