تحفظ صارف قانون 2005ءکے تحت صارف کی شکایت کا ازالہ - Baithak News

تحفظ صارف قانون 2005ءکے تحت صارف کی شکایت کا ازالہ

بہاولپور(بیٹھک رپورٹ) تحفظ صارف قانون 2005ءکے تحت صارف کی شکایت کا ازالہ کرا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بہاول پور کے رہائشی سائلین نے لیپ ٹاپ اینڈ کمپیوٹر دکاندار کےخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلین نے ایک لیپ ٹاپ 15دن کی وارنٹی کے ساتھ دکاندار سے خرید کیا۔ لیپ ٹاپ دوران استعمال خراب نکلاجس پر سائلین نے لیپ ٹاپ دکاندار کو واپس کر دیا جس پر دکاندار نے جلد ہی پیسے واپس کرنے کی حامی بھری مگر مسلسل چکر لگانے کے باوجود دکاندار نے سائلین کو انکے پیسے واپس نہ کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور زینت مظہر نے اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون نعیم صادق چیمہ کی ہدایت پر دکاندار سے جواب طلب کر لیا۔بعد از کاروائی مذکورہ دکاندار نے سائلین کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی رقم واپس کر دی۔مزید معلومات کے لئے صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل نزد سول ہسپتال روڈ بہاول پور سے فون نمبر062-2720284پر یا بالمشافہ رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اپنی تحریری درخواست بمعہ ضروری کاغذات آفیشل ویب سائٹ www. consumerservice. punjab. gov.pkپر بھی بھیج سکتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں