ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہ کرنیوالے افسران کو احتساب کیلئے تیار رہنے کا پیگام - Baithak News

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہ کرنیوالے افسران کو احتساب کیلئے تیار رہنے کا پیگام

ملتان (وقائع نگار) ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی ملتان ڈویژن میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنےوالے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔ڈپٹی کمشنرز از خود فیلڈ میں سکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ ناقص میٹریل، سست روی پر متعلقہ افسر کو شوکاز دیں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔ ملتان ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے 22 انسپکشن کئے اور 3 شوکاز نوٹس دئیے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ شہر کے پارکس، سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ترقیاتی محکمے بھرپور استعداد کار سے کام کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز وہاڑی،خانیوال اور لودھراں سے متعلقہ منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں