تونسہ:ماڈل بازارمیں بدانتظامی،سٹال ہولڈرزکاہڑتال کاعندیہ - Baithak News

تونسہ:ماڈل بازارمیں بدانتظامی،سٹال ہولڈرزکاہڑتال کاعندیہ

تونسہ شریف (کرائم رپورٹر) انچارج ماڈل بازار تونسہ کی مبینہ نااہلی، بددیانتی اور بد نیتی۔سٹال ہولڈرز نے شٹر ڈاؤن کا عندیہ دیدیا،سٹال ہولڈرز نے منیجر زبیر ساجد کی نااہلی سے تنگ آکر باقاعدہ اعلیٰ حکام کو درخواست دیدی۔ سٹال ہولڈرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مناسب انتظامات نہ ہونے اور انچارج ماڈل بازار کی نااہلی کی وجہ سے ہماری دکانداری شدید متاثر ہورہی ہے آٹے کی تقسیم میں بدعنوایوں کی وجہ سے سارا دن ماڈل بازار میں شہریوں کا جم غفیر جمع رہتا ہے شہریوں کی جانب سے ماڈل بازار انتظامیہ کے خلاف ہلڑ بازی کی وجہ سے ہماری دکانداری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے دکانوں کے کرائے تک نکالنا مشکل ہو چکا ،ماڈل بازار کے کاروباری طبقہ نے سستے آٹے کا پوائنٹ ماڈل بازار کی بجائے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پوائنٹ تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہڑتال کردیں گے اور دونوں مین دروازوں کو تالے لگا دیں گے ۔دوسری جانب شہریوں نے بھی ماڈل بازار کے سٹال ہولڈرز کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل انچارج ماڈل بازار اور مل ملازم باہم ملی بھگت سے ماڈل بازار آٹے کے کوٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والوں گھپلوں سے لاکھوں کمانے لگے جب کہ مستحق لوگوں کو دھکم پیل کی نذر کر دیا جاتا ہے شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ماڈل بازار کیلئے روزانہ 775 تھیلے منظور کیے گئے ہیں جبکہ موقع پر تین سے چار سو تھیلے فورخت کیے جاتے ہیں اور وہ بھی منظور نظر خواتین کو۔باقی چار سو تھیلے 900 سے 1000 روپے میں ہوٹل مالکان کو فروخت کر دئیے جاتے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ 650 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔خواتین فرازنہ بی بی، فاطمہ بی بی ،مبارک مائی ،عبیدہ بی بی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ اور نااہل منیجر ماڈل بازار اور مل ملازم مزمل کھوسہ کے خلاف سخت کارروائی اور فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں